10سالہ امان ٹرک، بیوپاری ٹرالے، اسامہ نے ٹرالی کی ٹکر سے دم توڑا
چیچہ وطنی،بوریوالا(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی اور بوریوالا میں مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔چیچہ وطنی کے نواحی گا ئوں 110 بارہ ایل کے قریب موٹرسائیکل سوار ساحل تنویر اور اسکا 10سالہ بیٹا امان جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے بچہ امان بچہ شدید زخمی ہوا ،تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گیا۔چیچہ وطنی کے ہی چک نمبر 8چودہ ایل کیمنی ٹرک کو ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر کے نتیجے میں منی ٹرک میں سوار بیوپاری منور حسین بیوپاری موقع پر ہی چل بسا، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔بوریوالا چونگی نمبر 5کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بسم اللہ ٹائون کا رہائشی اسامہ لطیف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔