تیز رفتار ٹرالر نے ایک نامعلوم شخص کو کچل ڈالا،عمر حیات کو گاڑی نے ٹکر مار دی ، موٹرسائیکل سوار بھی مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ،ٹھوکر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ایک نامعلوم شخص کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ متوفی کی شناخت اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسرے واقعے میں کاہنہ کے علاقے میں 45 سالہ عمر حیات تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد کار سوار گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دونوں واقعات کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ڈیفنس فیز 8 برکی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ کار سوار شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق موڑ کاٹتی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث 35 سالہ شاہد موقع پر ہی دم توڑ گیاحادثے میں کار ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی