فضائی آلودگی میں لاہورسر فہر ست

 موٹرویزپھر بند لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، ملک کے کئی علاقوں میں آج بارش ، برفباری 
لاہور ( کرائم رپورٹر )ملک بھر میں خشک سردی اور دھند کا سلسلہ جاری ہے اوراس دوران مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کید وران خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ، متعدد شدید زخمی ہو گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیاگیا،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ روزبھی موسم خشک اور سرد رہا، لاہور، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں پر بھی دھند چھائی رہی۔ لاہور میں سردی کی شدت برقرار رہی اور صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 9 ،اسلام آباد7 ،کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب سینٹرل ریجن میں دھند کے باعث موٹروے پولیس نے موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک ،موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ ،موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال اورموٹروے ایم 11لاہورسے سیالکوٹ تک ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دی۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے، آج اور کل بلو چستان کے 25 اضلاع میں بارش اور 9 اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پرمقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناء￿  پختونخوا کے علاقہ شانگلہ میں دوسرے روز بھی برفباری و بارش جاری رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرنے پر معمولات زندگی درہم برہم اورعوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،رات اور صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے،سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں بھی دھند کا امکان ہے۔