بر آمدی لائسنس اشیا کی قومی کنٹرول فہر ستیں اپ گریڈ

 ایکٹ کے تحت ٹیکنالوجیز مواد آلات کی بر آمد کیلئے لائسنس درکار ہوگا 
 نوٹیفکیشن بر آمدی کنٹرول کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی 
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)حکومتِ پاکستان نے سٹر ٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن، وزارتِ خارجہ (SECDIV) کے تحت بر آمدی لائسنس کی ضرورت رکھنے والی اشیا کی تازہ ترین قومی کنٹرول فہرستیں اپ گریڈ کر دی ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پاکستان کے اپنے بر آمدی کنٹرول نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ایک ذمہ دار ٹیکنالوجی رکھنے والی ریاست کے طور پر اس کے کردار کی توثیق کرتا ہے، جو عدم پھیلا ئو کے مقاصد اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے پْرعزم ہے۔ جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں اور ان کے ڈیلیوری سسٹمز ایکٹ 2004 (SECA-2004) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے ٹیکنالوجیز، مواد اور آلات سے متعلق تازہ ترین کنٹرول فہرستوں کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے جن کی بر آمد کے لیے لائسنس درکار ہوگا۔یہ تازہ ترین فہرستیں ایس آر او نمبر 1977(I)/2025 مورخہ 13 اکتوبر 2025 کے تحت گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئی ہیں اور متعلقہ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔