بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں چھونا والا روڈ پر ایک ٹریکٹر نے اسکول وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، جس نے ڈرائیور کی نظر محدود کر دی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے بعد موقع پر پہنچ گئیں اور روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔ حکام نے شہریوں سے محتاط رہنے اور دھند کے دوران رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔