سپین، ٹرین حادثہ میں ہلاکتیں40ہوگئیں، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

 میرے خاندان کے پانچ افراد ٹرین میں سوار تھے، صرف ایک چھ سالہ بچہ مل سکا
میڈرڈ(آئی این پی)اسپین میں ہولناک ٹرین حادثے میں 40 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا  ۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق آندلوسیا کے صوبے قرطبہ کے علاقے آدموز کے قریب ایک تیز رفتار ٹرین پٹڑی سے اتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں تقریبا 300 مسافر سوار تھے جو میڈرڈ سے جنوبی شہر ہوئیلوا جا رہے تھے۔حادثے کے 18 گھنٹے بعد بھی ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ بوگیوں اور ملبے میں دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں