میڈرڈ(آئی این پی )سپین میں ٹرین کے ایک اور حادثے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔سپین میں ایک ہفتے کے دوران ٹرین کا یہ چوتھا حادثہ ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی سپین میں مسافر ٹرین کرین سے ٹکرا گئی۔حادثے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے، ٹرین پٹری سے نہیں اتری، حادثہ کے باعث مرسیاریجن میں ریلوے ٹریفک متاثر ہوا