بی جے پی سے وابستہ کئی رہنما نفرت انگیز بیانات دینے میں پیش پیش نظر آتے ہیں
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور انتہا پسندی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ۔بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں ہندوتوا نظریے کے تحت منظم انداز میں شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جسے ناقدین مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم محض انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم سیاسی اور نظریاتی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ دی وائر کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند عناصر مذہب کے نام پر غریب مسلمانوں کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے اکثر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں