ووٹ کیلئے جھوٹ کی سیاست،مودی سرکار کی اقتدار پرستی بے نقاب

 پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو موخر کر دیا:رپورٹ 
نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو موخر کر دیا۔بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی، بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ترنگا یاترا ریلیاں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہے