یو پی کے علاقے شراوستی میں 65سال پرانا تاریخی مدرسہ بغیر کسی مناسب قانونی کارروائی کے مسمار کردیا گیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں مسلمانوں کی مقدس املاک کو نشانہ بنانے کی منظم مہم جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطا بق نریندر مودی کی حکومت میں ہندو انتہا پسندانہ پالیسیوں نے بھارت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور مسلمانوں کی مقدس املاک کو نشانہ بنانے کی منظم مہم زور و شور سے جاری ہے۔یو پی کے علاقے شراوستی میں 65سال پرانا تاریخی مدرسہ بغیر کسی مناسب قانونی کارروائی کے مسمار کردیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکام کو شراوستی میں مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا، اس کے باوجود یوپی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدارس کو روند ڈالا۔