بسنت گڑھ میں دہشتگردوں اورفورسز کے درمیان تصادم کو بغیر ثبوت پاکستان سے جوڑ دیاگیا
نئی دہلی (آئی این پی )پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا ۔جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 26جون کو بھارتی ایکس اکائونٹ نے اطلاع دی کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بھارتی ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6پیرا کے سپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔