چارسدہ : شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 اتمانزئی میں افسوناک واقعہ، نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی کو نشانہ بنایا، مولانا موقع پر چل بسے،دوگن مین شدید زخمی 
چارسدہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ادریس کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ بھی واقعہ کے بعد ہسپتال پہنچ گئے اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔