مولانا فضل الرحمان کا بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ‘خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت

 اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں امیر جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیش کی قونصلر نسلر(پولیٹیکل)و چارج ڈی افیئرز مس اشرت جہان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پربات چیت کی۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی وفات پر تعزیت کی اورفاتحہ خوانی بھی کی