شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے
باکو(آن لائن) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدارتی محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر صدر الہام علیوو کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد دی، جو آرمینیا کے خلاف 44 روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح نے خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام، خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن فراہم کی ہے