پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، 2 ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

شاہد خٹک نے   سینیٹرزرقہ کی موجودگی پر احتجاج کیا ‘متعدد ارکان کیساتھ اجلاس چھوڑ  کر چلے گئے 
 ڈاکٹر زرقہ 26 ویں ترمیم پر کمپرومائز ہوئی ہیں،اجلاس میں انہیں نہیں بیٹھنے دوں گا:شاہد خٹک 
 عزت دار خاتون ہوں، اب اور برداشت نہیں کروں گی‘جس پارٹی کے ساتھ ہوں وہیں رہوں گی: سینیٹر زرقہ
 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 2 ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ اجلاس کے دوران نئے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک اور سینیٹر ڈاکٹرز زرقہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شاہد خٹک نے سینیٹر زرقہ کی موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز زرقہ 26 ویں ترمیم پر کمپرومائز ہوئی ہیں، یہاں نہیں بیٹھنے دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ   اجلاس میں ڈاکٹر زرقہ بیٹھیں گی یا میں بیٹھوں گا۔ احتجاج کے بعد شاہد خٹک اجلاس چھوڑ گئے اور کئی ارکان بھی ان کے ساتھ چلے گئے۔ اس کشیدگی کے بعد سینیٹر زرقہ نے الگ گفتگو میں کہا کہ  میں عزت دار خاتون ہوں، بس اب اور برداشت نہیں کروں گی۔ اجلاس میں گھمن اور ریاض فتیانہ بھی موجود تھے لیکن نشانہ صرف مجھے بنایا گیا۔ جس پارٹی کے ساتھ ہوں وہیں رہوں گی