عامر یو اے ای بلز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں آل رائونڈر شاداب خان بھی شامل ہیں
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر اور بھارتی کھلاڑی کے درمیان میدان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔محمد عامر بولنگ کر رہے تھے کہ بھارتی بیٹر نے وکٹ کیپر کے اوپر سے ریورس شاٹ کھیل کر چوکا لگا دیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ اگلی ہی گیند پر بھارتی بیٹر نے شاٹ کھیلا، تاہم وہ بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ عامر نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد بھرپور جشن منایا۔محمد عامر ٹی 10 لیگ میں یو اے ای بلز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں آل رائونڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔