لٹن داس اور محمد رضوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس اور پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے درمیان دورانِ میچ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، معاملہ امپائر نے سلجھایا۔ سہلٹ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں محمد رضوان بنگلادیشی جیت کے آڑے آگئے، اور اسی دوران بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس ان سے الجھ پڑے۔ رضوان جب 53 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے سائیڈ اسکرین کی جانب کسی شخص کی موجودگی کے باعث اپنا کھیل روک دیا تھا۔ سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 ا?ؤٹ سائیڈ اسکرین درست کروانے پر لٹن داس نے محمد رضوان کو کہا کہ ’یہ آپ کیا کر رہے ہو؟، آپ وہاں کیوں دیکھ رہے ہو، یہاں بیٹنگ کرو۔‘ لٹن داس کی یہ بات سن کر محمد رضوان سیخ پا ہوگئے اور سائیڈ اسکرین پر موجود اس شخص کو حوالہ بناتے ہوئے کہا کہ ’تو یہ وہاں کیوں کھڑا ہے؟ یہ آپکا کا ہے یا میرا کام ہے؟‘اس کے بعد محمد رضوان امپائر کی جانب چلے گئے اور انہیں لٹن داس کی جانب سے پریشان کیے جانے پر شکایت کی۔ تاہم امپائرز نے دونوں کرکٹرز کے درمیان معاملہ سلجھایا۔گراو نڈ میں جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال کوئی سیریس معاملہ ہوا ہے، اسد شفیقاگلی گیند رضوان نے لائن میں آکر کھیلی تو لٹن داس نے کہا، ’اس نے آرام کرلیا، اب ایکٹنگ شروع ہوجائے گی۔‘