کے پی بجٹ : سہیل آفریدی اور علیمہ خان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

آپ بجٹ  کیوںپاس کر رہے ہیں‘پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے:علیمہ خان
پشاور،راولپنڈی(   آن لائن ) خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ذرائع اور بیانات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  سہیل آفریدی  نے بجٹ سے متعلق پیش رفت اور حکومتی فیصلوں پر بات کی تو اسی دوران  علمیہ خان نے انہیں ٹوکتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ‘‘آپ بجٹ کیوں پاس کر رہے ہیں؟’’ اور مؤقف اختیار کیا  پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ  عمران خان کو گزشتہ سال بھی بجٹ سے متعلق مشاورت میں شامل کرنے کا کہا گیا تھا، اس لیے اس بار بھی بجٹ سے پہلے ملاقات ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے جو ان کے مطابق غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مطالبے کا مقصد صرف یہ ہے کہ انہیں شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے اور علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی سے ملاقات نہ کرانے کے پیچھے مختلف مقاصد ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے