نواز شریف سوئٹزرلینڈ چلے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر اچانک انٹرنیشنل دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد سے نجی دورے پر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ان کے اس غیر ملکی دورے کو موجودہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا یہ دورہ اگرچہ نجی نوعیت کا ہے، تاہم وہاں ان کی کئی اہم مصروفیات طے ہیں، نواز شریف جنیوا میں قیام کے دوران ممکنہ طور پر اپنے قریبی دوستوں اور پارٹی کے اہم رہنماوٓں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اہم امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔