انطالیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آج کانفرنس سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچیں، انطالیہ کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے ہوائی اڈے پر دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔