لیسکو :170نادہندگان سے 40لاکھ وصول

ناردرن سرکل 56ہزار ، ایسٹرن 10لاکھ39 ہزار ،سنٹرل میں 10لاکھ32ہزار جمع
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ایک روز کے دوران170نادہندگان سے40لاکھ80ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 17نادہندگان سے56ہزار ، ایسٹرن سرکل میں 23نادہندہ سے10لاکھ39 ہزار روپے ،سنٹرل سرکل میں 27 نا دہندگان سے10لاکھ32ہزار ،سا ئوتھ سرکل میں 13 نادہندگان سے56ہزار ، ننکانہ سرکل میں 16 نادہندگان سے11ہزار ،شیخوپورہ سرکل میں 30 نادہندگان سے39ہزار ،اوکاڑہ سرکل میں 25نادہندگان سے21ہزار جبکہ قصور سرکل میں 19 نا دہندگان سے25ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔