بزرگ پانی پینے کے بہانے رکا،دم درود کے بہانے سونا ، نقدی ہتھیا لی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں لوٹ مار کی انوکھی واردات جادو ٹونہ ختم کرنے کے بہانے بزرگ 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقہ عتیق سٹریٹ میں ایک بزرگ شہری پانی پینے کے بہانے شہری سیف الرحمن کے گھر کے باہر رکاملزم نے دم درود کے بہانے اہلخانہ سے نو تولے سونا،سات لاکھ نقدی لوٹ لی۔وحدت کالونی پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف شہری سیف الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ایس ایچ او وحدت کالونی انسپکٹر عبدالواحد کے مطابق مقدمہ فراڈ اور چوری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہیواردات کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا