اے این ایف کی کارروائیاں ِ 5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کاروائیوں کے دوران 5 ملزمان کوگرفتار کرکے39 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 299.100 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق چنگی نمبر 26، اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیااسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیالطیف آبادحیدرآباد کے قریب موٹرسائیکل سوار سے 100 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہزارگنجی، کوئٹہ سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 227 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔