گریفن گرائونڈ کے قریب شناخت ،غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مغلپورہ پولیس نے کارروائی کے دوران سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم احمد کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت گریفن گرائونڈ کے قریب کی گئی۔اس کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں