مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کیا: وزیر اطلاعات پنجاب

مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کیا: وزیر اطلاعات پنجاب

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم میں مستحقین کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا گیا

پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کامیابی سے مکمل کی، جس میں امدادی کارڈ، دسترخوان اور سہولت بازار کے اہداف حاصل ہوئے۔لاکھوں مستحق افراد کو ان کے گھر پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے، کسی بھی سفید پوش شہری کی عزت نفس متاثر نہیں ہوئی۔روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہری ’’مریم کے دسترخوانوں‘‘ سے روزے افطار کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے وزراء اور افسران کو عوام کی خدمت کرنا سکھایا، اور حکومت کے وسائل خود عوام تک پہنچ رہے ہیں۔یہ اقدامات پنجاب میں تبدیلی اور انقلاب کی نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔