رمضان میں مستحقین کے لیے نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری: 10 ہزار روپے کی امداد فراہم

رمضان میں مستحقین کے لیے نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری: 10 ہزار روپے کی امداد فراہم

رمضان کے دوران مستحقین کو 10 ہزار روپے کی کیش یا اشیاء خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شفاف طریقے سے کارڈز فراہم کر رہی ہیں۔گزشتہ روز 4,347 کارڈز مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔اب تک 89 فیصد کارڈز فراہم ہو چکے ہیں، جس سے 70,590 خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کارڈز کی تقسیم شفاف طریقے سے مکمل کی جائے اور بقیہ 8,366 کارڈز کی فوری تقسیم یقینی بنائی جائے۔بینک آف پنجاب کے ایجنٹس اور دکانداروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھ کر کارڈز کی دستیابی کو ہر مستحق تک پہنچانا بھی ہدایات میں شامل ہے۔