لاہور میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مستحق خاندانوں کی مالی مدد کے لیے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کی امدادی کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کل 1,01,882 مستحق افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے ضلعی انتظامیہ کو اب تک 91,816 کارڈز موصول ہو چکے ہیں۔ اب تک 85,130 افراد کو کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی 4,317 افراد کو عنقریب کارڈز دیے جائیں گے۔ واپس آنے والے 2,369 کارڈز کے لیے ایڈریس کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی تاکہ تمام مستحق افراد بروقت سہولت حاصل کر سکیں۔بینک آف پنجاب کے عملے اور ایجنٹس فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ شہری آسانی سے کارڈز وصول کر سکیں اور کارڈ کے ذریعے دکانوں سے اپنی ضرورت کا راشن خرید سکیں۔یہ اقدام حکومت کی طرف سے مستحقین کی مالی معاونت اور رمضان میں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔