لاہور: منشیات فروش گروہ کے 8 افراد گرفتار، 50 کلو چرس برآمد

لاہور: منشیات فروش گروہ کے 8 افراد گرفتار، 50 کلو چرس برآمد

لاہور میں پولیس نے خواتین سمیت ایک منشیات فروش گروہ کے 8 کارندوں کو گرفتار کر لیا اور ان سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کی۔

 ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن میں پولیس نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران 3 خواتین سمیت 8 بین الاضلاعی منشیات ڈیلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنیٰ شہزادی شامل ہیں۔ ان سے 50 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع کے ذریعے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔