راولپنڈی میں کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

راولپنڈی میں کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی ٹیم نے مصریال گاؤں حبیب کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ منشیات منتقل کر رہی تھی، تاہم کارروائی کے دوران اس کا شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔