پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں اور یہ سیاسی انتقام کی کارروائی ہے۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے خود اپنے بیانات میں تبدیلی کی اور وہ اپنے کیس کے بارے میں خود وضاحت دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹیرینز کو دباؤ میں لایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، شہریار آفریدی نے پی ٹی آئی کے رہنماوں کے بارے میں کہا کہ پارٹی کو شدید سیاسی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی کی گفتگو میں سیاسی صورتِ حال کی پیچیدگیوں اور پارٹی کی مشکلات پر روشنی ڈالی گئی۔