شہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، رجسٹرار کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میںشنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیااورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، رجسٹرار کیخلاف درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے جس میںکہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا،درخواست گزار اور اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، مختیار کار اور ڈپٹی کمشنر قبضہ مافیا کیساتھ ملے ہوئے ہیں،سرکاری حکام بھی درخواست گزار سے غیر قانونی رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔