بلوچستان کے ساحلی علاقے معیشت کیلئے انتہائی اہم ہیں:سرفراز بگٹی

گوادر  میں پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا :وزیراعلی
گوادر (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کے قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے گوادر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گوادر میں قبائلی رہنما میر ساجد دشتی کے گھر پر علاقے کے عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر مقامی افراد نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلی نے کہا کہ  گوادر کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصا پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت ان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے