سولر سسٹم کی فراہمی بلوچستان کے عوام کیلئے اہم سنگ میل ہے :وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے ہوم سولر سسٹم کی فراہمی بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے  حکومتِ  بلوچستان متبادل توانائی کے منصوبوں کے ذریعے برقی ضروریات پوری کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے بدھ کو یہاں کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سی پیک کے تحت بلوچستان کو ہوم سولر سسٹمز فراہم کئے ، جس سے عوامی مشکلات کے خاتمے میں مدد ملے گی وزیر اعلی نے کہا کہ یہ سولر سسٹمز کئی مہینوں سے گوداموں میں پڑے تھے لیکن موجودہ حکومت نے ان کی شفاف تقسیم اور کم لاگت میں تنصیب کو یقینی بنایا