پارلیمنٹ نے بلوچستان کو آئین دیا قانون دیا، وائیلینس نے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا:سرفراز بگٹی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے  پارلیمنٹ نے بلوچستان کو آئین دیا قانون دیا، وائیلینس نے بلوچستان کو کچھ نہیں دیا  ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ حقائق کو خیالات میں بدل دیا جاتا ہے، بلوچستان کے کیس میں بھی کچھ ایسا ہی ہے۔یہاں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے سامنے بلوچستان کے حالات رکھنا فخر کی بات ہے، میری خواہش تھی کہ بلوچستان بارے ان کیمرہ گفتگو کرتے، کچھ ایسی چیزیں ہیں جو کیمرے کے سامنے بتانا مشکل ہے،اسلام آباد میں 30،40 سال سے جو بتایا گیا اصل بلوچستان ویسا نہیں،وکلا کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے