سرفراز بگٹی 8ویں چیف آف بگٹی منتخب، دستاربندی

گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کو رٹ بحال کرنا آتی :سرفراز بگٹی
آزادی کی نام نہاد جنگ نے سب تباہ کردیا ،ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ
 کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی 8ویں چیف آف بگٹی منتخب کر لئے گئے، چیف کی دستاربندی کی تقریب ڈیرہ بگٹی میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے آبائی گھر پر ہوئی جس میں بگٹی قبائل کے عمائدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی ،چیف آف بگٹی قبائل کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے ہوتا ہے اور قبائلی لحاظ سے بگٹی قبائل کے نواب کے بعد دوسرا اہم عہدہ چیف آف بگٹی کا ہوتا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنا آتی ہے ، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بلوچ کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ،بندوق کے ذریعہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں، بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں ،جہاں ظلم ہوگا میں وہاں کھڑا ہوں گا، شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آزادی کی نام نہاد جنگ نے سب کچھ تباہ کردیا ہے۔