ملزم نعیم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ٹاکی بم ، آتش بازی اور خام مال برآمد کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی بنانے والی فیکٹری کو پکڑ لیا ۔پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ٹاکی بم ، آتش بازی اور خام مال برآمد کر لیا۔ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔