پاکپتن (خصوصی رپورٹ )فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اسلام کالونی میں چھاپہ مارکر جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور بڑی تعداد میں تیار جعلی جوس کی بوتلیں برآمد کرلیں ، جعلی جوس لاہور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا، فیکٹری سے نیشنل برانڈ کے جعلی لیبل بھی برآمد کئے گئے ،جعلی جوس بنانے والی فیکٹری گھر میں بنا رکھی تھی۔مشینری اور آلات کو قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔فیکٹری مالک شیخ نعیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔