نئی دہلی (آئی این پی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری میں بھارت کے تین کھانسی کے شربتوں کو آلودہ اور مضر صحت قرار دیدیا گیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے نے دیگر ممالک کے حکام کو انتباہ کرتے ہوئے ان پر زور بھی دیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ان ادویات کی موجودگی کے بارے میں ہیلتھ ایجنسی کو اطلاع دیں۔ڈبیلو ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ ادویات میں سریسان فارماسیوٹیکل کی کولڈ ریف، ریڈینیکس کمپنی کی ریسپیفریش اور شیپ فارما کی ری لائف شامل ہیں۔ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آلودہ یا متاثرہ اشیا ایک بڑا خطرہ ہوتی ہیں اور نقصان کا باعث بن سکتی ہیں اور ممکنہ طور پر جان لیوا بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔انڈیا کی ہیلتھ اتھارٹی سینٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے عالمی ادار ہ صحت کو مطلع کیا کہ مذکورہ شربت مبینہ طور پر جنوبی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو دیے گئے تھے جو حال ہی میں انتقال کر گئے تھے