اسلام آباد (آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس پیر 27 جنوری 2025 کو ہوگا، جس میں نئی مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان اسی دن مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کریں گے