اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

کراچی(آئی این پی )اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج پیر کو کرے گا، افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔16 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا۔ معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب صنعت کار پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔