سبزہ زار میں سیلفی بنانے کا شوقین شہری شیر کے حملے میں زخمی

لاہور(آئی این پی)لاہور میں واقع فارم ہائوس پر سیلفی بنانے کے شوقین شہری پر شیر نے حملہ کردیا، زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں واقع فارم ہائوس پر رکھے گئے شیر کیساتھ سیلفی بنانے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی، عظیم نے شیر کے پنجرے کا جنگلا کھول کر تصویر بنانے کی کوشش کی، پنجرے کا جنگلا کھلا دیکھ کر شیر نے شہری پر حملہ کردیا، جس سے شہری زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا