عظیم فارم ہائوس میں شیر دیکھنے گیا ، پنجرا کھول کر تصویر بنانے لگا
شیر نے حملہ کر دیا، عظیم کے سر، چہرے اور بازو پر زخم آئے ، ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار میں شیر کے ساتھ سیلفی لینا شہری کو مہنگا پڑ گیا،شیر کے حملے میں شہری شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار میں واقع فارم ہاوس پر رکھے گئے شیر کیساتھ سیلفی بنانے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی پولیس کے مطابق عظیم نامی شخص سبزہ زار کے علاقے میں شہری میاں عمر ڈولا کے فارم ہاوس پر شیر دیکھنے گیا تھاعظیم نے شیر کے پنجرے کا جنگلا کھول کر تصویر بنانے کی کوشش کی۔شہری نے شیر کو قریب سے دیکھنے کیلئے شیر کے پنجرے میں چلا گیا۔انجان انسان کو قریب دیکھ کر پنجرے میں قید شیر نے جنگلا کھلا دیکھ کر شہری پر حملہ کردیا جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔شیر کے حملے سے شہری کے سر، چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر کے مالک کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ فارم ہاؤس کا مالک میاں عمر نے اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میںدیا تھا ۔