عمران اور بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ فیصلے کیخلاف اپیل دائرکرنے کافیصلہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے۔وکالت نامے پر اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں دستخط کروائے گئے، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہوں گے۔خالد یوسف چودھری  کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔