190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ء نے دلائل تیار کرلئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دلائل تیار کرلیے ہیں ۔جس میں کئی اہم نکات کو دلائل کا حصہ بنایا گیاہے ۔ان نکات میں برطانوی اور پاکستانی قوانین کاجائزہ بھی پیش کیاگیاہے۔ اہم نکات میں ،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)معاہدہ اور رقوم کی نوعیت،پاکستانی ٹرسٹ قوانین۔بدلے میں فائدہ"کے الزام کی تردید۔عجلت میں ٹرائل اور شفافیت۔مفروضوں پر مبنی سزا,اوقاتِ کار کا فرق۔ وفاقی کابینہ کا اجتماعی فیصلہ اور آئینی تحفظ،ذاتی مالی فائدیکا فقدان،کابینہ کے فیصلوں پر استثنی ٹرائل کے طریقہ کار اور شہادتوں پر اعتراضات شامل ہیں