جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اس کو نہیں مانتے،پاکستانی قوم نے مل کر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا
افغانیوں نے پہلے بھی بھارت سے مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا،ہے، ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے: فیصل آباد سٹیشن کی اپ گریڈیشن تقریب کے موقع پر گفتگو
فیصل آباد (آن لائن) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتے،پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے ،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا،افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیاہے۔دہشت گرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں جہاں مفاد ہوگا وہیں جائیگا،اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کیلئے چنا، اس کیلئے2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے جس کے جلد مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے،ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے،ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی سمیت چار اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جا ئے گا فیصل آباد سے لاہور ایک بار پھر خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔گذشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کہنے پر ریلوے میں جدت پر جو کام ہو رہاہے وہ سب دیکھ رہے ہیں