8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منایا جائیگا: عطا تارڑ

سیاست میں رواداری ہونی چاہیے،سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے  وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا فیصلہ کیا ہے‘اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  معاشی استحکام سیاسی استحکام کیساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے،سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔