ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا، سیاسی حالات کے باعث نہیں گیا
کراچی (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذاکرات دو لیول پر ہیں، جن کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ بھی خانہ پری کر رہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا حل بات چیت ہے، مذاکرات دو لیول پر ہیں، جن کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ بھی خانہ پری کر رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے ووٹ پورے کرنے کے لیے لوگوں کو اغواء کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم پر کہہ رہے تھے کہ عدالتی نظام میں انصاف نہیں ہوتا اس کو ٹھیک کرنے آئے ہیں، حالاں کہ 26 ویں ترمیم نہیں ہے یہ پاکستانی آئین کی تدفین ہے، غریب کے ساتھ پاکستان میں انصاف ہوتا ہی نہیں ہے۔صحافی کے ایک سوال پر سابق صدر نے جواب دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا، ملک کے سیاسی حالات کے باعث میں نے تقریبِ حلف برداری پر نہ جانے کا فیصلہ کیا، تاہم دعوت نامہ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،