سازشیں ناکام! سہیل آفریدی وزیراعلی منتخب ہوچکے ہیں:عارف علوی

 جو کرنا ہے کرلو! اللہ کی مدد سے اور میرے نبیؐکے صدقے تبدیلی آکر رہے گی:سابق صدر
لاہور(آئی این پی)سابق صدر عارف علوی  نے کہا ہے  میکیاویلی کے شاگردوں کی سازشیں ناکام! سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی منتخب ہوچکے ہیں۔ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا جمہوری قوتوں کو عمران خان کے فیصلے کی تکمیل پر مبارکباد! انشااللہ یہ تحریکِ پاکستان کی آزادی و جمہوریت کے لیے انقلابی لمحہ ثابت ہوگی۔ جو کرنا ہے کرلو! اللہ کی مدد سے اور میرے نبیؐکے صدقے تبدیلی آکر رہے گی۔