مجھے سزا اس لئے سنائی گئی کوئی ڈیل کرلوں: بانی پی ٹی آئی

جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈیل نہیں کروں گا ‘مقدمات کا سامنا کروں گا:علیمہ خان سے گفتگو

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے  مجھے سزا اس لیے سنائی گئی  کوئی ڈیل کرلوں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا  عمران خان کا کہنا ہے  کوئی ڈیل نہیں کررہا ہے۔ جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں دیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کر لوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔