حکومت اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر

سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا:میڈیا سے گفتگو
 اسلام آباد (آئی ا ین پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے  بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل نہیں کی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور ان کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس موقع پر سیاسی ماحول میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے  بار بار اس بات پر زور دیا کہ پارٹی بانی کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔